فرخ آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر و مقامی رکن پارلیمنٹ سلمان خورشید کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ ضلع میں ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو اِس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ یہ مقدمہ 24 مارچ کو درج کیا گیا تھا جبکہ سلمان خورشید نے ذاکر حسین ٹرسٹ کے توسط سے شمسی توانائی کے برقی قمقمے اور 3 پہیوں والی سیکلیں مقامی عوام میں تقسیم کرنے کا اہتمام کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پربی ڈی او نے تحقیقات کی تھیں لیکن کوئی ثبوت دستیاب نہ ہوسکا۔