یلاریڈی میں تربیتی پروگرام سے ضلع کلکٹر کا خطاب
یلاریڈی /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہت جلد ہونے والے گرام پنچایتوں کے انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق اور احکامات کے بارے میں انتخابی عملہ کو مکمل طریقہ واقفیت رکھنی ضروری بتائے ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے تربیتی پروگرام سے خطاب کیا ۔ یلاریڈی مستقر کے بالاگوڑ فنکشن ہال میں یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ ، لنگم پیٹ اور گندھاری منڈل گرام پنچایتوں کے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ایٹرننگ عہدیداروں کو تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پروگرام میں حاضر ہوئے ضلع کلکٹر نے عملہ کو مختلف مشورے دئے اور مزید کہا کہ ضلع بھر میں 526 گرام پنچایتیں ہیں جس کے حدود میں 4652 وارڈوں کیلئے انتخابات ہوں گے ۔ ان مقامات پر تقریباً 25 ہزار امیدوار مقابلہ کرنے کا اندازہ ہے ۔پنچایت الیکشن میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے لیکر پولنگ تک پیش آنے والے مسائل سے متعلق الیکشن عملہ کو مکمل معلومات ہونا ضروری ہے ورنہ امیدواروں غلط معلومات دینے سے مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔ پنچایتی انتخابات کے انعقاد کیلئے 6200 افراد عملہ کو مقرر کیا جارہا ہے ۔ تربیتی پروگرام بتائے جانے والے معلومات تحریری طور پر محفوظ کرلینے عملہ کو مشورہ دیا ۔ ڈیویژن منڈل سطح کے انتخابی عملہ کو ایک واٹس اپس گروپ تشکیل دینے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔