جمعرات , دسمبر 12 2024

انتخابی تربیتی پروگرام سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 12 اساتذہ معطل

محبوب نگر۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات سے متعلق تربیتی پروگرام میں غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 12 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز کی ہدایت پر ڈی ای او راجیش نے معطلی کے احکام جاری کئے۔ انہوں نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ 2 ہیڈ ماسٹرس ، 4 اسکول اسسٹنٹس، 6 ایس جی ٹی ٹیچرز معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT