رانچی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قید آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی جیل سے ٹیلی فون پر اپنے سیاسی حریفوں سے بات چیت کو جیل کے قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عہدیداروں نے منگل کے دن ان کے وارڈ کا معائنہ کیا۔ تاہم کہا کہ انہیں کوئی بھی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوئی۔ تلاشی برسا منڈا جیل خانے کی اس کے عہدیداروں اور رانچی ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم نے لی تھی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ لالو پرساد نے کہا کہ چار چارہ اسکام مقدمات میں جو مختلف سی بی آئی عدالتوں میں رانچی میں دائر کیئے ہیں، لالو پرساد یادو ڈسمبر 2017ء سے قید ہیں۔ تاہم مجرم قرار دیئے ہوئے آر جے ڈی قائد راجندر ادارہ برائے اغذیہ و سائنسی علوم مختلف بیماریوں کے لیے ان کا علاج کرچکا ہے۔ جیل عہدیدار اور ضلع پولیس نے کل ان کے وارڈ کا معائنہ کیا اور انہیں کوئی قابل اعتراض چیز دستیاب نہیں ہوئی۔ بی ایس پی (صدر) دیپک کمار پانڈے نے اس کا انکشاف کیا۔ دیپک کمار کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آر جے ڈی جھارکھنڈ کے ترجمان منوج کمار نے کہا کہ ہم نتیش کمار کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں کیوں کہ ہمارے قائد جب جیل میں تھے تو عہدیدار ان سے ملاقات کے لیے جاچکے ہیں اور انہیں وارڈ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔