بھوپال، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد35 دنوں میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران 20 کروڑ 58 ہزار روپے سے زیادہ نقد ضبط کرنے کے ساتھ ہی کل پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان ضبط کیا گیا ہے ۔اس میں سات کروڑ 43 لاکھ روپوں سے زیادہ کی سونا چاندی، تقریبا دس کروڑ روپے کی غیر قانون شراب، ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے نشیلی اشیااور چھ کروڑ روپوں سے زیادہ کے دیگر سامان شامل ہیں۔ریاست کے چیف الیکشن افسر بی ایل کانتا راؤ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 6 اکتوبر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سبھی 51 ضلعوں میں خصوصی ٹیم بنا کر تلاشی مہم کے دوران نقدی سمیت 49 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زیادہ کی اشیا ضبط کی گئی ہے جو سال 2013 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ضبط کی گئی کل سامان سے تقریبا دوگنا ہے ۔