انتخابات کے باعث شیلانگ کیلئے اسمارٹ سٹی پراجکٹ معطل

نئی دہلی ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امکنہ اور شہری امور کی وزارت نے شیلانگ کے لئے اسمارٹ سٹیز کے قطعی مرحلہ کو روک دیا ہے کیوں کہ یہاں انتخابات ہونے والے ہیں ۔ اس اسکیم میں شیلانگ کو بھی حال ہی میں شامل کیا گیا تھا ۔ میگھالیہ میں انتخابات کے باعث اس تجویز کو روک دیا گیا ۔ وزارت کے عہدیداروں نے کہا کہ شیللنگ کے لئے اسمارٹ سٹی کا منصوبہ موخر کیا جاچکا ہے ۔ میگھالیہ میں /27 فبروری کو رائے دہی مقرر ہے ۔ اس اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کے تحت کئی شہروں کو منتخب کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم نے /25 جون 2015 ء کو 100 اسمارٹ سٹیز مشن کا آغاز کیا تھا ۔