جمعرات , دسمبر 12 2024

انتخابات کو بدعنوانیوں سے پاک بنانے کی کوشش

ووٹ کی تصدیق کیلئے جانچ مشین کے استعمال کی سہولت ، نلگنڈہ میں ضلع کلکٹر کی پریس کانفرنس
نلگنڈہ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کو بدعنوانیوں سے پاک بنانے اور رائے دہندگان کی غلط فہمیوں کو دُور کرنے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ای وی ایم مشینس کے ساتھ وی وی پیاٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر ڈاکٹر گورواپلی نے آج دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندہ اپنے حق رائے دہی سے ای وی ایم مشین کا بٹن دباکر استعمال کرنے کے بعد ایسے منسلک ووٹر ویری فیبل پیپر آؤٹ ٹرائیل مشین کے ذریعہ استعمال شدہ ووٹ کی تصدیق ہوگی۔ اس مشین سے ایک تصدیقی پرچی آئے گی جس میں استعمال کردہ ووٹ کس امیدوار کے حق میں کیا گیا جو صرف 7 سیکنڈ تک ہی رہتا ہے اور وہ پرچی محفوظ ڈبے میں گرجائے تاکہ رائے دہندہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے مطمئن ہوسکے۔ اگر وی وی پیاٹ مشین میں بھی غلطی پائی جائے تو رائے دہندہ فوری بوتھ میں موجود پی او سے شکایت کرنے پر رائے دہی غلطی کی یکسوئی تک روک دیا جائے گا۔ ملک میں پہلی مرتبہ ایسی مشین کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ عوام بالخصوص رائے دہندگان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے اور کہا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی سے مکمل طمئن ہے اور عوام کی تشویش کو دُور کرنے کیلئے ووٹ کی جانچ مشین کا استعمال سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ ملک میں 40 لاکھ یونٹ بی یو، سی یو، وی وی پیاٹ کیلئے 5,626 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں میں 10 ستمبر کو فہرست رائے دہندگان کو چسپاں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT