انتخابات میں صرف دعوؤں سے کامیابی ممکن نہیں

کلوا کرتی 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائی ایس آر کانگریس ضلع کنوینر ایڈما کشٹا ریڈی نے آج اپنے گھر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر کجریوال کو مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس شاندار جیت پر کجریوال اور ان کی ٹیم کو وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حکومت کا خیر مقدم بھی کیا اور بتایا کہ ان کی ٹیم کو وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہلی کی ترقی کیلئے ان کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر ہوئی ہے ۔ اس لئے کسی بھی پارٹی کی جیت اس کی کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے جبکہ انتخابات کے اعلان سے لیکر انتخاب کے دن تک تمام بڑی بڑی پارٹیوں نے اپنے کسی لیڈر کو عوام کے سامنے پیش کیا کسی نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن افسوس کے ان کی قسمت میں ہار آئی لیکن سب سے بڑی افسوس کی بات یہ ہیکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے تو پوری ایڑی چوٹی کا زور لگا کر یہاں تک کے وزیر اعظم نریندر موید اور پوری کابینہ کو لیکر میدان میں کود پڑی اور وزیر اعظم مودی کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کئے لیکن صرف ایک سال کے اندر اندر عوام ان کی اصلیت جان گئی اور انہیں سبق سکھایا کہ صرف دعووں سے کام نہیں چلے گا ترقی اور ملک کا سیکولرزم ان کی نظر میں اہم ہے اسی طرح کانگریس کیلئے تو اور بھی زیادہ افسوس کا مقام ہیکہ گذشتہ 15 سال سے حکومت کرنے کے بعد آج ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرنا عوام کی جانب سے انہیں سبق سکھانے کا ایک بہترین عمل تھا جبکہ کانگریس والے سونیا گاندھی کو دیوتا کا مقام دیتے ہوئے سب کچھ انہی کے ذریعہ سے ممکن ہے کہ دعوے کررہے تھے لیکن عوام نے انہیں 15 سال کا وقت دیکر اچھی طرح سے انہیں پرکھ لیا تھا جس کے سبب آج انہیں ایک بھی سیٹ نہ دیکر انہیں ان کی غلطیوں کو یاد دلایا ہے ۔ بہرحال انہوں نے بتایا کہ دہلی انتخابات تمام ریاستی و مرکزی پارٹی کیلئے ایک میمورنڈم ہیں جو اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں جنہیں عوام کی ذرا برابر بھی فکر نہیں رہتی ۔ یہ انتخابات تمام ملک کی عوام کیلئے ایک سبق ہیں کہ ووٹ انہیں ہی دیں جو جھوٹے دعوے نہ کرتے ہوں۔ مادھویا ‘سینو سی پی آئی یو جنگیا گوڑ ‘گوپیا نائک و دیگر موجود تھے۔