انتخابات میں شاندار کامیابی کا ادعاء

ونپرتی13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ میں ہونے والے میونسپل پنچایت راج اور عام انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ عوام کامیاب کرے گی ۔ اس کا دعوی ٹی آر ایس پولیٹ بیورو رکن سی نرنجن ریڈی نے کیا ۔ آج مستقر ونپرتی میں ان کے مکان میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں 50 ویں دن کے عرصہ میں منعقد ہونے والے تین انتخابات میں 50 سالہ تلنگانہ کی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے عوام اپنا قیمتی ووٹ دے گی ۔ آج عوام یہ جان چکی ہے کہ تلنگانہ کے حصول میں کسی کی قربانیاں زیادہ ہیں اور تلنگانہ کی ازسرنو تعمیرکیلئے عوام ٹی آر ایس کی اقتدار پر نبھائے گی ۔ جس کا تمام سروے میں توہین ہوچکی ہے ۔ دو بڑے سیاسی جماعتیں ٹی ڈی پی ، کانگریس علاقہ تلنگانہ کو ترقی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ صرف بڑے شہروں کی بات کریں تو ہر طرف گندگی ، سڑکوں کی درستگی ، ڈرینج کا صحیح انتظام نہ ہونے سے عوام کافی مشکلات کا شکار ہے ۔ اس مرتبہ عوام ٹی آر ایس پارٹی کی اقتدار دے کر ونپرتی میونسپل پر گلابی جھنڈا لہرائے گی ۔ آنے والے دو یا تین دن میں حلقہ اسمبلی ونپرتی کی ایک کثیر جماعت جن کا تعلق ٹی ڈی پی ، کانگریس سے ہے ۔ تلنگانہ بھون میں کے سی آر کے موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی میں تین افراد کو جن کا تعلق دیگر وارڈوں سے ہے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین گٹو یادو ، شدی بھوشن ، ستیش کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔