انا سے ابا تک 70ہندوستانی الفاظ کی اکسفورٹ ڈشنری میں شامل 

لندن ۔اکسفورٹ انگریزی ڈشنری( او ای ڈی)میں اب ابااور اماں جیسے ہندوستانی الفاظ کے ساتھ لذید گلاب جامن اور وڈا بھی دستیاب ہونگے۔نئے شامل ناموں کی فہرست جس میں70نئے ہندوستانی الفاظ جو تلگو‘ اُردو ‘ تامل‘ ہندی اور گجراتی زبانوں سے لے گئے ہیں ڈشنری میں درج ہیں۔

او ای ڈی نے اپنے بیان میں کہاکہ متعدد الفاظ جو عام طور پر ہندوستان میں استعمال ہوتے ہیں جیسے جوگاڈ‘ داداگیری‘ اچھا‘ باپو‘ او رسوریہ نمسکار کو ڈشنری کاحصہ بناگیا ہے۔ بہت سارے الفاظ رشتوں اور کھانے سے مقرر کئے گئے جس میں انا( بڑا بھائی)ابا( والد) گلاب جامن‘ مرچ مصالحہ’ قیمہ‘فنڈا‘ او رچمچا شامل ہیں۔

عام طور پر استعمال ہونے والے الفاظ ٹائم پاس‘ ناٹک‘ اور چپ کا مطلب بھی ڈشنری میں ملے گا۔ستمبر2017میں نو سوچیزیں پہلے سے بھی ڈشنری میں شامل کئے گئے ہیں۔او ای ڈی کا کہنا ہے کہ انڈیا او ربرٹش کے درمیان میں الفاظ کا باہمی تعلق قدیم ہے اور اس کی حفاظت کے لئے یہ اقدام اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ 70نئے الفاظ میں شمولیت کے ساتھ او ای ڈی نہ صرف ہندوستان کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے‘ بلکہ مختلف ثقافتی او رلسانی اثرات نئے انداز اور ہندوستان میں انگریزی زبنان میں تبدیل پر اثراندازبھی ہوگی۔او ای ڈی سال میں چا ر مرتبہ مارچ‘ جون ‘ ستمبر اور ڈسمبر میں شائع کی جاتی ہے