امیٹھی میں راہول گاندھی کا ’’ جنتا دربار ‘‘

امیٹھی ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس اور مقامی رکن راجیہ سبھا مسٹر راہول گاندھی نے آج اپنے حلقہ انتخاب امیٹھی میں ’’ جنتادربار‘‘ منعقد کیا اور عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ راہول گاندھی نے اپنے حلقہ میں آج دو روزہ دورہ کا آغاز کیا اوردوسرے دن بھی کانگریس آفس واقع گوری گنج ‘ ضلع ہیڈ کوارٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی ۔ سابق مرکزی وزیر و ممبر آف پارلیمنٹ سنجے سنہا اور ان کی بیوی امیتا سنگھ نے صدر کانگریس سے ملاقات کی اور پارٹی سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مسٹر سنجے سنہا نے کہا کہ راہول جی سے انہوں ریاست میں کانگریس کے استحکام پر بات چیت کی ۔ اس کے علاوہ طلبہ ‘ پارٹی کارکن اور ٹریڈ و تجارت سے وابستہ افراد نے راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔سابق اترپردیش وزیر کی بیٹی سنگیتا آنند اور سینئر بی جے پی لیڈر رام لکھن پاسی اور ان کے شوہر نے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بارے میں دریافت کرنے پر مسٹر آنند نے جواب دیا کہ وہ صرف یہاں پر پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئی ہیں اور کچھ نہیں ۔ بعد ازاں وہ پارٹی لیڈر بیجناتھ تیواری سے ملاقات کر کے ان کی بیوی کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی اور مسٹر گاندھی امیدہے کہ سابق بلاک پرموکھ امیھی رام مورتی شکلا سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ مسٹر گاندھی امیٹھی کے دیہات نارائن میں مسٹر مورپا جو ماہ اپریل میں سکما چھتیس گڑھ نکسلائٹ حملہ میں شہید ہوچکے ہیں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ امیٹھی ‘ گوری گنج شاہراہ پر موجود مکت پاتھ انٹر کالج ‘ تلا گاؤں میں کسانوں کے ایک اجتماع کو مخاطب کریں گے ۔