امیر پیٹ میں سلک فیاب نمائش کا افتتاح،نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے 75 اسٹالس کا قیام

حیدرآباد۔25ڈسمبر(سیاست نیوز) نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے زیر اہتمام سلک فیاب نمائش کا آج کما سنگھم‘ امیر پیٹ میں افتتاح عمل میںآیاجس میں ملک کی پندرہ ریاستوں کے 75اسٹالس قائم کئے گئے ہیںجہاں پر مختلف ریاستوں کے سلک کپڑے کی فروخت کی جارہی ہے۔25ڈسمبر تا 7جنوری صبح گیارہ تا شام 8بجے تک جاری رہنے والی اس نمائش کے منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ نمائش کو سلک کی پیدوار کرنے اور کپڑے تیار کرنے والے بنکاروں کے فروغ کا ذریعہ قراردیا ۔ نمائش آرگنائزرمسٹر ایچ ایم شرما نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سلک کی پیدوار اور بنکاری کرنے والے کاریگروں کو شہری علاقوں میں اپنا پراڈاکٹ فروخت کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں لہذا مرکزی حکومت دیہی علاقوں کے بنکاروں کو استفادہ پہنچانے کے لئے پورے ملک میں اس قسم کی نمائش کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ منفرد انداز میں اس نمائش میںہمہ اقسام کے سلک کپڑے اور کاریگر کی جانب سے تیار کردہ ساڑیاں بشمول ڈریس میٹریل ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کیا گیا ہے تاکہ کسٹمرس اور بنکار کے درمیان میں رابطہ قائم کیا جاسکے اور واجبی داموں پر سلک سے تیار کردہ کپڑے اور ڈریس میٹریل سے عوام کو استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بنکاروں اور کسانوں کے پراڈکٹ کی نمائش کے بعد ہم نے شہر حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے جہاں پر سلک کپڑے کی فروخت اور مختلف ریاستوں کے علاقوں میںسلک کی کاشت کرنے والے کسانوں اور سلک کپڑے کے بنکاروں اور حیدرآباد کے کاروباریوں کے درمیان میں رابطہ قائم کرتے ہوئے دیہی علاقوں کے بنکاروں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے سلک فیاب نمائش کے اسٹالس پر دستیاب سلک کپڑوں کو واجبی داموں پر فروخت کرنے کا بھی ادعا پیش کیا۔