امیر حلقہ جماعت اسلامی مولانا محمد خواجہ عارف الدین کا دورہ محبوب نگر

محبوب نگر۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب امیر جماعت اسلامی مولانا محمد خواجہ عارف الدین 17 – 16 اگسٹ کو ضلع محبوب نگر کا دو روزہ تنظیمی دورہ کرینگے ۔ ان کے ہمراہ ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ جناب محمد احمد ہونگے ، 16 اگسٹ کو اوٹکور میں ضلع محبوب نگر ( مغرب ) کے ارکان و کارکنان و توسلین جماعت کا تنظیمی اجتماع ہوگا ۔ جبکہ 17 اگسٹ کو محبوب نگر مستقر پر مرکز مسجد عبادالرحمن میں ضلع محبوب نگر ( مشرق ) کے ارکان و کارکنان مرد و خواتین کا تنظیمی اجتماع مقرر ہے ۔ صبح ساڑھے دس تا شام 5 بجے یہ پروگرام منعقد ہونگے ۔ اوٹکور میں 16 اگسٹ کو بعد نماز مغرب پنچ مسجد میں اجتماع عام بھی مقرر ہے جس کو امیر حلقہ مولانا خواجہ عارف الدین ، حالات حاضرہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری کے عنوان سے مخاطب کرینگے ۔ جناب مجاہد صدیقی ناظم ضلع محبوب نگر ( مغرب ) و جناب شیخ شجاعت علی ، ناظم ضلع محبوب نگر ( مشرق ) نے ضلع کے تمام ارکان ، کارکنان ، ایس آئی او ، جی آئی او ، شعبہ خواتین ، ایم بی جے و دیگر ذیلی تنظیموں سے وابستہ افراد سے بہ پابندی وقت ان پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔