امیرپیٹ میں اداکارہ سامتا کے ہاتھوں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کا نیا عالیشان شوروم جوکہ 45000 مربع فٹ پر مشتمل ہے، کا افتتاح تلگو انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سامتا کے ہاتھوں امیرپیٹ (متصل ہدا مائتری ونم) پر عمل میں آیا۔ تصویر میں اداکارہ کے علاوہ مالکین مسٹر راجہ مولی، مسٹر وینکٹیشور راؤ اور مسٹر سریش کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شوروم کے علاوہ ساؤتھ انڈیا شوروم شاپنگ مال کے شورومس، کتہ پیٹ، پیٹنی سنٹر، کوکٹ پلی اور وجئے واڑہ میں قائم ہیں۔