جالندھر ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت پر غریب دشمن ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر سی پی جوشی نے کہا کہ مرکز نے یو پی اے حکومت کی اہم اسکیمات اور پروگرام جیسے ایم این آر ای جی اے کو برخاست کر کے امیروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ جوشی جو سابق یو پی اے حکومت میں وزیر دیہی ترقی تھے ، کہا کہ موجودہ حکومت غریب دشمن ہے، وہ صرف صنعت کاروں کو دولت کمانے کا موقع دے رہی ہے۔