امیدواروں کو معلومات چھپانے پر نااہلی کا جوکھم

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات لڑنے والے امیدوار اگر اپنے لائیف پارٹنر اور خود انحصاری سے عاری بچوں کے تک اثاثہ جات اور مالیاتی لین دین کے تعلق سے معلومات کا افشاء کرنے میں ناکام پائے جائیں تو نااہل قرار دیئے جاسکتے ہیں، سپریم کورٹ نے یہ بات کہی۔ جسٹس سریندر سنگھ نجار اور جسٹس اے کے سیکری کی بنچ نے کہا کہ کوئی شخص جو انتخابات میں مقابلہ کرے، اس پر قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کریمنل ٹریک ریکارڈ اور تعلیمی قابلیتوں کے بارے میں بھی معلومات ظاہر کرے۔ بنچ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ شہریوں کو دستور کے آرٹیکل 19(1)(a) کے تحت بنیادی حق حاصل ہے کہ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے تعلق سے جانکاری رکھیں۔ اور اس معاملہ میں ناکام امیدواروں کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔