نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کرناٹک میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، جہاں اسمبلی چناؤ آئندہ سال کے اوائل ہونے والے ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے وزارت اعلیٰ امیدوار بی ایس یدی یورپا زیرقیادت 84 روزہ یاترا کو جھنڈی دکھائیں گے۔ امیت شاہ بنگلورو میں مختلف ریاستی قائدین اور مرکزی وزراء کی موجودگی میں 2 نومبر کو اس یاترا کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ یاترا ریاست کے تمام 224 اسمبلی حلقوں سے گذرتے ہوئے زائداز 7500 کیلو میٹر فاصلہ کا احاطہ کرے گی۔ اس کا اختتام 28 جنوری کو ہوگا جب وزیراعظم نریندر مودی بنگلور میں عام ریالی کو مخاطب کریں گے۔