امیت شاہ کی اعظم گڑھ سے متعلق تقریر میں کچھ غلط نہیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر امیت شاہ کی اس تقریر میں کچھ غلط نہیں ہے، جس میں انھوں نے اعظم گڑھ کو دہشت گردوں کا اڈہ قرار دیا۔ الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے یہاں کہا کہ انھوں نے خود تقریر کا جائزہ لیا۔ امیت شاہ نے صرف اعظم گڑھ کہا، جس میں کچھ غلط بات نہیں۔

وارانسی کے لئے الیکشن کمیشن کا خصوصی مبصر روانہ
نئی دہلی / لکھنؤ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف بی جے پی کی جانب سے جانبداری کا الزام عائد کئے جانے کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے آج سینئر آئی اے ایس آفیسر کو اپنے خصوصی مبصر کے طورپر اس نامی گرامی لوک سبھا حلقہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں نریندر مودی انتخابی میدان میں ہیں۔ ٹاملناڈو چیف الکٹورل آفیسر پراوین کمار کو وارانسی نشست کے لئے خصوصی مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ اتر پردیش چیف الکٹورل آفیسر اومیش سنہا نے لکھنؤ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پراوین کمار کو وارانسی جلد از جلد پہنچنے اور وہاں انتخابی عمل اختتام پزیر ہونے تک قیام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔