امیت شاہ کا دورہ راجستھان

جئے پور ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اپنی پارٹی کی بنیادیں مضبوط کرنے کیلئے کل راجستھان کا ایک دن طویل دورہ کریں گے جس کے دوران وہ کئی تنظیمی اجلاس منعقد کریں گے۔ امیت شاہ ریاستی بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے جئے پور میں اختتامی خطاب کریں گے۔