نئی دہلی ۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ اتوار کو یہاں آئی جی آئی اسٹیڈیم میں 2019ء لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی دہلی یونٹ کے 12000 سے زائد بوتھ انچارجس کو ایک مینجمنٹ فارمولہ دیں گے ۔ بوتھ انچارجس کو بار ۔ کوڈیڈ شناختی کارڈس جاری کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اس ایونٹ میں لازمی طور پر شرکت کریں ، پارٹی کے قائدین نے یہ بات بتائی ۔ دہلی میں جملہ 13,816 پولنگ بوتھس ہیں اور تاحال پارٹی نے 12,000 سے زائد بوتھ انچارجس مقرر کئے ہیں ۔ دہلی بی جے پی کے بوتھ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے صدر دھرمبیر سنگھ نے کہا کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ اور لوور لیول بوتھ انچارجس کی میٹنگس منعقد کی گئی ہیں ۔ یہ پہلی مرتبہ ہیک پارٹی کے قومی صدر اور بوتھ انچارجس کے درمیان ریاستی سطح کے ایک تبادلہ خیال اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔