ممبئی۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار امیتابھ بچن نے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ میں چل رہے عالمی کپ کرکٹ میچ میں کامنٹری انجام دی۔ ولڈکپ میں امیتابھ نے راہل دراوڈ، شعیب اختر، ارون لال اور کپل دیو کے ساتھ کامنٹری کی۔ انہوں نے کامنٹری کے دوران کرکٹ سے وابستہ اپنی کئی یادوں کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح وہ، ابھیشیک اور ایشوریہ رائے بچن ممبئی کے وانکھڑ ے اسٹیڈیم پر 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کی سری لنکا پر فتح کے بعد کار لے کر سڑک پر اترے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انڈین اننگز زیادہ دیر تک نہیں دیکھتے کیونکہ انہیں ڈر لگتا ہے کہ ہندوستان کہیں اس کی وجہ سے ہار نہ جائے۔ وہ قریب ایک گھنٹے تک کامنٹری باکس میں موجود رہے۔