امن و امان کی برقراری پر اولین توجہ

کریم نگر ضلع ایس پی زوئل ڈیوس میں صحافیوں سے خطاب
کریم نگر /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں امن و امان کی برقراری اور نکسلائیٹس سے متاثرہ مقامات پر کڑی نگرانی اور تشدد آمیز سرگرمیوں کے مکمل انسداد پر اولین توجہ دی جائے گی ۔ ضلع ایس پی زونئل ڈیوس نے پیر کی شام اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے ملاقات اور فرداً فرداً سبھی کا تعارف حاصل کیا ۔ زوئیل ڈیوس کتہ گوڈیم میں بحیثیت او ایس ڈی برسر خدمت تھے ۔ انہیں ترقی دی جاکر کریم نگر تبادلہ کیا گیا ۔ اس طرح بحیثیت ضلع ایس پی ان کی پہلی پوسٹنگ کریم نگر ہونے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ زوئل ڈیوس 2010 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تاملناڈو ضلع کنیا کماری کے قریب مقام کو ٹی کوڈ ان کا آبائی مقام ہے۔ ابتداء میں آئی پی ایس عہدیدار تربیت کے دوران اننت پور ، ایس ایس پی اوٹنور ، جنگاؤں ، عادل آباد میں ایڈیشنل ایس پی اسی طرح کتہ گاوڈیم میں ایڈیشنل ایس پی کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر تلنگانہ کے چار اضلاع میں کام کرنے کا تجربہ ہے ۔ کریم نگر پہلی مرتبہ آیا ہوں ۔ ابھی جائزہ حاصل کیا ہے ۔ ضلع کے تمام حالات سے ضلعی پولیس عہدیداروں کے ساتھ مل کر مکمل جائزہ لینے کے بعد لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے ضلع میں پوری طرح پرامن خوشگوار ماحول کی برقراری کیلئے پوری کوشش کروں گا ۔ فی الحال پشکارلو کیلئے گوداوری ندی پر یاتریوں کے بندوبست کی طرف توجہ دوں گا اور کیا مسائل ہیں واقفیت حاصل کرنے کے بعد آپ کے تعاون سے محکمہ پولیس کو بہتر خدمات کی انجام دہی کوشش کروں گا ۔ اس موقع پر کٹیشور اے ایس پی ، بی جناردھن ریڈی ، ڈی ایس پیز کے راما راؤ نرسا ملاریڈی ، سنجیو کمار ، راجندر پرساد ، پربھاکر سرینواس راؤ گنگادھر وغیرہ موجود تھے ۔