امریکی ۔ صیہونی منصوبے کو ارض فلسطین دفن کردیں گے ۔ حماس

غزہ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس) نے کہاہے کہ فلسطینی قوم بے سروسامانی او رعالمی مددنہ ہونے کے باوجود آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

فلسطین میں امریکہ او ر صیہونی ریاست کے کسی بھی نام نہاد امن منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہاکہ حق واپسی تحریک کے 13ویں جمعہ کو دسیوں ہزار فلسطینی کا غزہ سرحد کی طرف مارچ فلسطینی عوام کی بیداری او رجدوجہد آزادی کے تسلسل کی زندہ علامت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ فلسطینی قوم اپنے اہداف او رمنزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے علاقوں میں واپسی ‘ پورے فلسطین کو پنجہ یہود سے نجات دلانے او رمقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔