امریکی ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دینے والا ایجنٹ گرفتار

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) امریکی ویزا فراہم کرنے کے بہانے ایک نوجوان کو دھوکہ دینے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن کی  سائبر کرائم ٹیم نے بتایا کہ بی ونود کمار ساکن چنتل بستی خیریت آباد نے بتایا کہ اس نے امریکی ویزا کے حصول کیلئے یادم ریڈی گوپی سے رابطہ قائم کیا اور اسے ویزا کی کارروائی کیلئے 2 لاکھ روپئے حوالے کئے۔ یادم ریڈی نے مذکورہ رقم کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ درخواست گذار ونود کمار کی جانب سے یادم ریڈی کو ویزا کی کارروائی کے سلسلہ میں مسلسل فون پر ربط پیدا کرنے کی کوششیں ناکام رہیں اور اس نے اپنے موبائیل کا سوئچ آف کردیا تھا۔ سائبر کرائم پولیس نے تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کرلیا اور تفتیش پر یہ معلوم ہوا کہ ورنگل کا متوطن کارتک جو امریکہ میں مقیم ہے کی ایماء پر اس نے امریکی ویزا کا کاروبار شروع کیا۔ اس نے بتایا کہ حاصل کردہ رقم کو اس نے چندی گڑھ کے راجندر نامی شخص کے بینک کھاتہ میں منتقل کیا تھا۔ سائبر کرائم پولیس نے غیر لائسنس یافتہ کنسلٹنسی اور ایجنٹس سے ہوشیار رہنے کا انتباہ دیا ہے۔
گولکنڈہ میں ایک شخص کی
مشتبہ حالت میں نعش دستیاب
حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) ریشم باغ گولکنڈہ میں ایک شخص کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی شناخت مرزا اظہر علی بیگ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور اس کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا