بغداد ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل حکومت عراق کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے آج عراق پہنچ گئے ۔ موصوف عراقی حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ امریکی کمانڈرس سے بھی دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بارے میں باہمی مشاورت کریں گے ۔ یاد رہے کہ ہیگل کے اس دورہ کو پنٹگان کے سربراہ کی حیثیت سے آخری دورہ تصور کیا جارہا ہے ، وہ آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی کے دوران بغداد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ ڈسمبر 2011 ء میں عراق سے امریکی مشن کے خاتمہ کے وقت لیون پنیٹا کے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد چک ہیگل عراق کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر دفاع ہیں۔