یوگا گرو بابا رام دیو جو اس وقت 4500کروڑ روپئے مالیتی پتانجلی گروپ کے مالک ہیں‘ انہیں غیر شادی شدہ ہونے اور بینک اکاونٹ نے رکھنے کی وجہہ سے امریکی ویزا نہیں دیا گیا تھا۔
رام دیو نے عالمی سرمایہ کاری چوٹی اجلاس سے خطاب کے دوران یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کے بعد میں جب اقوام متحدہ سے خطاب کا موقع آیا اس وقت انہیں دس سال کاویزا دیا گیا۔
انہوں نے بتایاکہ جب پہلی مرتبہ امریکی ویزا کیلئے انہوں نے درخواست داخل کی تھی تو انکار کردیاگیاتھا۔ جب انہو ں نے وجہ جاننی چاہی تو ان سے کہاگیاہیکہ آپ کابینک اکاونٹ نہیں ہے اس کے علاوہ آپ غیرشادی شدہ ہیں۔اب بھی ان کا بینک اکاونٹ نہیں ہیں اور شادی شدہ بھی نہیں ہیں۔
لیکن جب اقوام متحدہ پروگرام کے لئے انہیں مدعو کیاگیا تب انہیں دس سال کا امریکی ویزا دیا گیا۔اس چوٹی اجلا س میں کئی سرکردہ صنعت کار بھی موجود تھے۔