امریکی فضائی حملہ میں 14 افغان فوجی ہلاک

پل عالم (افغانستان) ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی چیک پوائنٹ جو طالبان سرگرمیوں سے متاثر صوبہ میں واقع تھا، امریکی فضائی حملہ میں 14 افغانی فوج ہلاک ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ گورنر محمد رحیم امین نے میڈیا کو بتایا کہ صبح 6 بجے امریکی ہیلی کاپٹرس نے صوبہ لوگار بارکی پارک ڈسٹرکٹ میں واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ دریں اثناء گورنر کے ترجمان دین محمد درویش نے بھی اس حملہ کی توثیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 14 بتائی، جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت چیک پوائنٹ پر افغانی پرچم لہرا رہا تھا۔