امریکی صحافی کے قتل کی ذمہ داری اوباما پر عائد ہوتی ہے : القاعدہ

صنعا ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ نے مغویہ امریکی صحافی کے قتل کا الزام صدر براک اوباما پر عائد کیا ہے۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کے سربراہ نصر بن علی نے کہا کہ اوباما نے امریکی شہری لیوک سومرز کو آزاد کرانے کیلئے غلط فیصلہ تھا۔ سومرز اور جنوبی افریقی استاد کو امریکی کمانڈوز کی کارروائی سے قبل اغوا کاروں نے گولی مار دی تھی۔ نصر بن علی کے بقول خبردار کئے جانے کے باوجود اوباما نے آپریشن کی اجازت دی۔ امریکی کارروائی ایسے وقت کی گئی جب اغوا کاروں اور جنوبی افریقی حکام کے مابین استاد کی رہائی پر معاہدہ آخری مراحل میں تھا۔