ریاض۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی کابینہ نے اپنے خصوصی اجلاس میں امریکہ کی جانب سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا۔ گزشتہ روز سعودی کابینہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق سے انحراف اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی حکومت پہلے ہی ایسے کسی ناعاقبت اندیش اقدام کے خطرناک نتائج پر خبردار کرچکی ہے۔ سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بلاجواز اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے گی۔