تہران ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایرانی بحریہ کے ایک سینئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پہلی مرتبہ امریکی بحری حدود سے بہت قریب بحراوقیانوس کو اپنی کئی جنگی کشتیاں روانہ کیا ہے ۔ ایرانی شمالی بحری فلیٹ کے کانڈر ایڈمیرل آنشین رضائی حداد کے حوالہ سے سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا نے کہا کہ ایرانی کشتیاں ، جنوبی افریقہ کے قریبی آبی راستہ سے بحر اوقیانوس کی سمت اپنا سفر شروع کرچکی ہیں ۔ ایرانی عہدیداروں نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ طیارہ شکن جہاز اور ہیلی کاپٹر بردار بیڑہ بھی شامل ہے جو تین ماہ طویل مشن پر روانہ کیا جارہا ہے ۔ حداد نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی کشتیوں کا بیڑہ پہلی مرتبہ امریکی آبی حدود کے قریب روانہ کیا گیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کو دراصل اپنے ساحلی حدود کے قریب بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کا جواب تصور کررہا ہے ۔۔