امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے 35جنگجو ہلاک

دمشق ؍ انقرہ،23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی علاقے میں امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے 35 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مشرقی شہر حاجن اور اسکے نواحی علاقوں میں فضائی حملوں میں داعش کے 28 جنگجو مارے گئے ۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اسی علاقے میں داعش کے 7 مزید جنگجو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کیساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ۔واضح رہیکہ ایس ڈی ایف نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں امریکی اتحاد کی مدد سے داعش کے جنگجوؤں کیخلاف کارروائی شروع کی تھی۔