قاہرہ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفارت خانہ برائے قاہرہ نے کہا کہ امریکہ نے دو بحری جہاز جنہیں تیز رفتار میزائل بحری جہاز کہا جاتا ہے مصری بحریہ کے حوالے کردیئے تاکہ اہم آبی گذرگاہوں جیسے نہر سوئس اور بحراحمر کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ آج سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر اس سلسلہ میں ایک بیان شائع کیا گیا ۔