امریکہ کو بدترین جنگ کا صدر شام کا انتباہ

دمشق ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے کہا کہ ان کے ملک کی چھ سالہ بدترین خانہ جنگی سے زیادہ بدتر جنگ کا امریکہ کو سامنا کرنا پڑے گا ۔ اپنے کلیدی حلیف ملک روس کے ساتھ سلسلہ وار فوجی پیشرفت کے دوران بشارالاسد نے امریکہ کو انتباہ دیا کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجائیں ‘ ورنہ امریکہ اور اس کے دیگر حلیف ممالک کو شام کی خانہ جنگی سے زیادہ بدتر جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ کیونکہ امریکہ انتہا پسندوں کی تائید کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے کی یہ تائید خود تائید کرنے والے ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔