بغداد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مریکی فوج نے داعش کے خلاف جنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے والے طیاروں کے پائلٹوں کو بچانے اور اٹھانے کیلئے اپنے خصوصی طیارے اور عملے کو شمالی عراق میں منتقل کردیاہے۔امریکہ کے ایک دفاعی عہدیدار نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ’’وہ اپنے بعض اثاثوں کو عراق کے شمالی علاقے میں منتقل کررہے ہیں‘‘۔اس اقدام کا مقصد داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں ممکنہ طور پر گرنے والے طیاروں کے پائلٹوں تک کم سے کم وقت میں پہنچنا ہے تاکہ انھیں داعش کے ہتھے چڑھنے سے قبل ہی کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے۔امریکی فوج نے یہ اقدام داعش کے ہاتھوں منگل کے روز اردن کے یرغمال پائلٹ معاذ الکساسبہ کے اندوہناک قتل کے بعد کیا ہے۔