امریکہ میں 5مساجد کو بم کی دھمکی کے بشمول 5خطرناک پیغامات موصول ہوئے

واشنگٹن:امریکی میں5مساجد کو خطرناک اور بم کی دھمکی کے پیغامات موصول ہوئے جس کے ایک پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’’ موت تمہارا اور تمہاری قسم کا انتظار کررہی ہے‘‘جس کے بعد مسلمانوں کی سہولت کے لئے حفاظتی انتظامات میں اضافے کے مطالبات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

جاریہ ہفتے لیسنکٹن کی کینٹکی مسجد میں بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیاگیاہے۔ امریکن اسلامک ریلیشن کونسل ( سی اے ائی آر) نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہاکہ لیسنکٹن کی مسجد بلال کو ای میل کے ذریعہ ہفتہ کے روز شیفلیڈ انگلینڈ سے بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔

ہرے انڈکس کارڈ جو کالے شیٹ پیپر پر مشتمل لیٹر پر لکھا ہوا ہے کہ ’’ ایک دھماکو آلہ تمہاری مسجد میں بہت جلد رکھا جائے گا‘‘۔جارجیا چیاپٹر کے امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے چار مساجد کو دھمکیاں ملنے کے بعد مقامی لیڈرس کو بلاکر مسجد کے حفاظتی انتظامات میں توسیع کا مطالبہ کیا ۔

مشلی نے بتایا کہ تین دیگر مساجد کو بھی دھمکی آمیز ای میل وصول ہوئے ہیں جس میں مارچ15کو امریکی مسلمانوں پر حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

لارنس ویلا میں گرین ویویو مدنی سنٹر کی مسجد کو حالیہ دنوں میں ہاتھ سے لکھا ایک مکتوب ملا جس پر لکھاتھا کہ’’ موت تمہارے انتظار میں ہے‘‘اور ساتھ میں ایک شخص کی تصوئیر بھی اتری گئی تھی۔

مذکورہ خط کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چوکسی اختیار کرلی ہیمساجد کو دھمکیاں موصول ہونے کا واقعہ نیویارک کے مشی گن میں واقعہ یہودی سنٹر کو بم سے آڑانے کی دھمکیوں کے بعد رونما ء ہورہے ہیں