کریم نگر 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دل کی کارکردگی اس کے بگاڑ سے آنے والے امراض خرابی صحت کے تعلق سے منڈل تعلقہ سطح پر جانچ تشخیص کرلی جاکر مناسب طبی امداد پہنچائی جانی چاہئے ۔ فزیشین کے منعقدہ سمینار میں کئی ایک تجربہ کار سینئر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ۔ کریم نگر کے ایک ہوٹل میں ضلع فزیشین سنگھم امراض قلب کی تشخیص نشاندہی ادارہ کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ منظم کیا ہے ضلعی فزیشین چیلمیڈہ ،پرتیما میڈیکل کالج کے پی جی طلباء 220 اس سمینار میں شرکت کی ۔ ای سی جی کے ذریعہ دل کی دھڑکن اس کے کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ اس میں خرابی ہو تو ابتدائی سطح میں ہی نشاندہی کرلی جاسکتی ہے اس کی وجہ سے علاج میں کافی اسانی ہوجائے گی ۔ سرکاری پرائمری ہیلت سنٹر میں ای سی جی کی سہولت کی فراہمی کی جاکر قلب کی بیماریوں کو قابو میں لایا جاسکتا ہے کہہ کر خیال ظاہر کیا گیا ۔ اس سمینار میں مقامی امراض قلب کے ماہر ڈاکٹرس اور انسداد مرض قلب ترپتی ادارہ کے صدر ڈاکٹر سائی روی شنکر نے صدارت کی جبکہ حیدرآباد سکندرآباد سے الیکٹورو نیرولیاجسٹ امراض قلب کے ماہر نرسمہا ۔ راج شیکھر ہیگروے راو ، ناگشیور راو ،رگھو ضلع فزیشین سنگھم صدر ڈاکٹر ترپت راو سکریٹری وجیا موہن ریڈی کنوینر رگھو رامن نائب صدر لکشمن خازن موہن راو جوائنٹ سکریٹری بی سرینواس وغیرہ شریک تھے ۔