امت سیمی فائنل میں ،میڈل یقینی

جکارتہ۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مکے باز امت پنگھل نے18ویں ایشیائی کھیلوں میں آج یہاں مردوں کے 49 کلو گرام لائٹ فلائی ویٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ملک کے لئے کم از کم برونز میڈل یقینی کرلیا ہے۔ امت نے شمالی کوریا کے جانگ ریونگ کم کو 5-0 سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی اورکوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ ہندوستانی مکے باز کو تمام ججوں نے متفقہ طور پر 27۔30، 26۔30، 27۔30، 26۔30، 27۔30 سے فاتح قرار دیا۔
دوتی چند کو سلور میڈل
جکارتہ۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دوتی چند نے پی ٹی اوشا کی فہرست میں خود کو شامل کرلیا ہے جیسا کہ انہوں نے یہاں رواں 18 ویں ایشین گیمس کے 200 میٹرس کی دوڑ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ دوتی چند نے 23.20 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔