امتیازی کامیاب غریب طالب علم کے ساتھ امتیازی رویہ

بیدر۔30؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جماعتِ دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے نتائج کااعلان تو ہوگیا اور ہر کالج کے ذمہ داران اپنے اپنے کالج سے امتیازی نشانات سے کامیاب ہونے والے طلباء کے ضلع بھر میں بڑے فلیکس اور کٹ آئوٹس لگائے ۔اور انھیں تہنیت بھی پیش کرتے ہوئے تہنیتی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔مگریہاں یہ بات ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بیدر ضلع کے بھالکی شہر کے ایک غریب مسلم خاندان کا لڑکا محمد ارباز ولد محمد جاوید منیار جو انتہائی غریب ہیں ۔اور محمد ارباز اپنے گھر تمام بھائی اور بہنوں میں سب سے بڑے ہیں ۔ارباز بیدر ضلع میں پی یو سی سالِ دوم کے نتائج میں بہتر تعلیمی مُظاہرہ کرتے ہوئے بیدر ضلع میں اول مقام حاصل کیا ہے۔مگر اس لڑکے کی غریبی نے اس کی امتیازی کامیابی کو منظر عام پرنہیں لایا۔محمد اربازنے پی یو سی سالِ دوم میں 97.25فیصدنشانات حاصل کرکے تاریخی ریکارڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لڑکے نے فزکس میں 99‘کمپیوٹر سائنس میںصد فیصدنشانات ‘ ریاضی 95نشانات‘اور کیمسٹری 95 فیصدنشانات حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ہندی میں95فیصد نشانات اور انگریزی میں 83فیصد نشانات حاصل کئے ہیں ۔ایک غریب لڑکے کی اس طرح کی امتیازی کامیابی کے انکشاف سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس لڑکے نے بیدر ضلع میں سب سے زیادہ نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے۔صحافیوں نے جب اس لڑکے سے دریافت کیا کہ آگے کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے تم کس کورس میں داخلہ لیں گے تو اُس نے بتایا کہ وہ یکم جون کو سی ای ٹی کے نتائج آنے والے ہیں اس میں بھی اگر میری کارکردگی بہتر رہے گی تو میں انجینئرنگ میںداخلہ لوں گا۔اس غریب لڑکے کیبا مقصد بلند حوصلوں نے ایک دعوت ِفکر دی ہے کہ اس غریب لڑکے کو تعلیمی میدان اگر کوئی صاحبِ استطاعت مدد و تعاون کرتا ہے تو یہ لڑکا انشاء اللہ خوب ترقی کرے گا۔

اور قوم و ملک کا نام روشن کرے گا۔اس موقع پر جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر کے صدر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد بیدر نے دفتر جمعیۃ العلماء میںاس لڑکے کی خوب حوصلہ افزائی کی اور اس کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر جمعیۃ العلماء کے ذمہ داران حافظ عبدالحکیم ‘حافظ محمد عمر قریشی اشاعتی‘بھالکی کے ہمدرد نوجوان شیخ افضل ‘عبدالرئوف پٹیل‘اور محمد عتیق‘جناب اختر رحمن اور محمد امین نواز موجود تھے۔اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر9590926095اور9448947594پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔