امتحان میں ناکام طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 16 سالہ شنکر جو روڈ نمبر 66 کے ساکن پاپیا کا بیٹا تھا ۔ اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج رات دیر گئے اس کی موت ہوگئی ۔ شنکر ایس ایس سی امتحان میں ناکام ہوگیا تھا اور ناکامی کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔