امتحان میں ناکامی کا خوف طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بالاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ مدبر رشید جو وادی ہدی علاقہ کے ساکن عبدالرشید کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے گذشتہ روز بلڈ پریشر کی گولیوں کا زائد مقدار میں استعمال کرلیا جس سے اس کی صحت بگڑ گئی ۔ لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں لڑکی علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدبر رشید بی فارمیسی کی طالبہ تھی جس کو حالیہ منعقد ہونے والے امتحانات میں ناکامی کا خوف تھا اور اس طالبہ کو بیاک لاگ پرچوں سے بھی پریشانی کا سامنا تھا ۔ پولیس بالاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔