امتحانات میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودسوزی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) امتحانات میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودسوزی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ جھانسی جو بالاپور علاقہ کے ساکن راجندر نگر کی بیٹی تھی ۔ بی کام کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ آئندہ دنوں اس طلبہ کے امتحان تھے اور اس طالبہ کو امتحانات میں ناکامی کا خوف تھا ۔ جس سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر اس طالبہ نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سانپ ڈسنے سے کسان کی موت
حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک کسان کی سانپ کے ڈسنے کے سبب موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ لکشمایا جو انکا پلی ویلیج مہیشورم میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے کسان تھا جو 21 اکٹوبر کے دن اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا کہ سانپ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مہیشورم مصروف تحقیقات ہے ۔