امتحانات میں منصوبہ بندی کے ذریعہ کامیابی یقینی

اوٹکور21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موجودہ دور مسابقت کا دور ہے تعلیمی میدان میں مسابقت کا جذبہ ہونا چاہئے۔ جناب عبدالجلیل نمائندہ حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ حیدرآباد نے اٹوکر ضلع پریشد ہائی اسکول زکور میں ایس ایس سی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس سی امتحان کی تیاری کیسے کریں کہ موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس دنوں کے دوران بھی اگر منصوبہ بندی کا ذکر کریت ہوئے بتایا کہ آج سے بھی طلباء ایک طویل سوالات کے جواب اور ضمنی سوالات آبجکٹیو ٹائل کے سوالات یاد رکھیں تو کامیابی حاصل ہوگی پرچہ کے سوالات اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور کامیابی کے حصول کیلئے کوشش کریں محنت کرنا اور پڑھائی کر کے امتحانات دینا ہمارے ہاتھ ہے کامیابی کیلئے خدا سے دعا بھی کریں اس موقع پر جناب روف حسام الدین ٹیچر، احمد خان، محمد دستگیر، خواجہ معین الدین ، محمد امتیاز موجود تھے۔