امان مشرا کو باڈی بلڈنگ میں پہلا انعام

حیدرآباد۔ 29مارچ ( راست ) امان مشرا کو باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلا انعام حاصل ہواہے۔ باڈی بلڈنگ میں فاتح اتھیلیٹ کے انتخاب کیلئے کنٹری کلب کے کوچ مسٹر سنیل ‘ ہیلت کلپ کے منیجر ڈاکٹر جیندرا اور مسٹر راکیش نے جج کے فرائض انجام دیئے اور یہ مقابلے کنٹری کلب کے اشتراک کے ذریعہ منعقد کئے گئے تھے۔ ان مقابلوں میں مسٹر ساؤتھ انڈیا میں شرکت کرنے والے مسٹر شیوا اور ری باک کے سند یافتہ ٹرینر نوین نے بھی حصہ لیا ۔