مکہ مکرمہ ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی طبیعت نمازمغرب کی امامت کے دوران خراب ہوئی تھی۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس ہفتے کے روزمسجد الحرام میں نمازمغرب کی امامت کررہے تھے کہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کے دوران ان کو شدید کھانسی کا دورہ پڑا،اس کے باوجود انھوں نے سورہ فاتحہ مکمل کی۔ خانہ کعبہ کے موذن شیخ ماجد بن عباس نے بتایا کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کوغیرمعمولی کھانسی کا ٹھسکا لگا، جس کے بعد ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ خانہ کعبہ کے موذن شیخ ماجد بن عباس کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے اتوار کو بھی نماز مغرب پڑھائی ہے۔