وزیراعظم مودی نے دو میٹرو لائنس اور امکنہ پراجکٹس کے سنگ بنیاد رکھے
کلیان( مہاراشٹرا ) ۔18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دو میٹرو لائنس اور واجبی ہاؤزنگ پراجکٹس کیلئے سنگ بنیاد رکھے ، جو اس میٹرو شہر میں زائد از 33000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہے ۔ 2019ء میں کلیدی عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہاں ایک ایونٹ میں مودی نے تھانے۔ بھیونڈی ۔ کلیان ( میٹرو 5 ) اور دہیسر ۔ میرا ۔ بھیاندر ( میٹرو ۔9 ) پر ممبئی کے اس نیم مضافاتی علاقہ میں کام کی شروعات کی ، جس پر زائد از 15ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ انہوں نے نوی ممبئی ٹاؤن پلاننگ اتھاریٹی ’’سڈکو‘‘ کی بڑے پیمانہ پر امکنہ جات سے متعلق اسکیم کو بھی شروع کیا جس کیلئے 18ہزار کروڑ روپئے کی مالیتی آئے گی جو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تقریباً 89,771 مکانات پیش کرے گا ۔ ریاستی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس اور مرکزی وزیر شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری کے ہمراہ مودی نے ان تینوں پراجکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھے ۔