الہ آباد۔جب سے اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی زیرقیادت بی جے پی برسراقتدار ائی ہے تب سے شہروں‘ اسٹیشنوں‘ اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کرنے کی مانگ میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ حکومت کی جانب سے خود اس طرح کے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
Ganga aur Yamuna do pavitra nadi ka sangam ka sthal hone ke nate yahan sabhi prayago ka raaj hai, isiliye Allahabad ko Prayag raj bhi kehlate hai. Agar sab ki sehmati hogi toh Prayag raaj ke roop mein humein is shehara ko jaan na chahiye: CM Yogi Adityanath at Allahabad pic.twitter.com/YrOWo7aXW8
— ANI UP (@ANINewsUP) October 13, 2018
اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر اب شہر الہ آباد کے نام کی تبدیلی کا چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اعلان کیاہے۔
سنتوں کے دیرینہ مطالبہ اور2019لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بڑا علان کرتے ہوئے کہاکہ الہ آباد کانام بدل کر اب پریاگ راج کیاجائے گا۔
وزیراعلی نے الہ آباد میں’کمبھ مارگ درشک منڈل‘کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔
انہو ں نے کہاکہ سنت مسلسل الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ آج کی میٹنگ میں بھی یہ معاملہ اٹھا۔ میٹنگ کی صدرات کررہے گورنر رام نائک نے بھی اس پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت جلد ہی کاروائی مکمل کرکے الہ آباد کا نام پریاگ راج کردے گی۔