الٹرا ایچ ڈی ، ویونگ ٹکنالوجی میں جدید اختراعk4

ملک میں DTH انڈسٹری میں ایک نئے دور کے آغاز کی سمت ، ویڈیوکان d2h کا پہلا قدم
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ایشیاء کے انتہائی ابھرتے ہوئے ڈی ٹی ایچ برانڈ اور ہندوستان کی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ڈی ٹی ایچ سرویس ، ویڈیو کان d2h نے ہندوستان میں 4k الٹرا ایچ ڈی ڈی ٹی ایچ سروسیس کے ساتھ ٹیلی ویژن دیکھنے کے تجربہ میں ایک انقلاب لانے کی تیاری کرلی ہے ۔ اس کمپنی کے نام میں تبدیلی کے ساتھ اس کا نیا نام رکھا گیا ہے جو ویڈیو کان d2h لمٹیڈ ہے اور یہ کمپنی یہ خدمات فراہم کرنے والی پہلی ہندوستانی DTH کمپنی ہوگی ۔ ویڈیو کان d2h کی جانب سے ٹکنالوجی پر مبنی اختراعی برانڈ کا آغاز کیا جائے گا۔ 4k الٹرا ایچ ڈی ڈی ٹی ایچ سروسیس کمرشیل اعتبار سے بہت جلد دستیاب ہوں گی ۔ ویڈیو کان d2h کی جانب سے 4k ٹکنالوجی کا لائیو پر ریویو ہندوستان میں DTH انڈسٹری میں ایک نئے دور کے آغاز کی سمت پہلا قدم ہوگا ۔ یہ برانڈ ہندوستانی صارفین سے بہترین ویونگ تجربہ کا عدہ کرتا ہے ۔ مسٹر ساربھ دھوت ڈائرکٹر ویڈیو کان d2h لمٹیڈ نے کہا کہ ایک سرکردہ ڈی ٹی ایچ سرویس فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر کمپنی نے اختراعات کے ذریعہ ہندوستانی ٹی وی ہومس میں گلوبل ٹکنالوجی لانے کا تہیہ کیا ہے ۔۔