الور میں امیدواروں سے انتخابی تیقنات پر مبنی حلفنامہ کا حصول

الور (راجستھان) ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک انوکھی کوشش میں عوام کے ایک گروپ نے راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں سے ربط پیدا کیا اور ان سے ایک معاہدہ حاصل کیا کہ اگر وہ منتخب ہوجائیں تو اپنے حلقہ کے عوام کیلئے کیا کیا کریں گے۔