حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) الوال علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں بینک ملازم کے مکان سے طلائی زیورات ، نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس کے بموجب کے چرن سرجن کمار ساکن وینکٹ رمنا کالونی جو بینک ملازم ہے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ہفتہ کی شب سیکنڈ شو فلم دیکھنے کیلئے گیا ہوا تھا کہ سارقین نے عقبی دروازے سے اس کے مکان میں داخل ہوکر 15 تولے طلائی زیورات ، دو کلو چاندی اور 25 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ چرن مکان واپس لوٹنے پر دروازہ ٹوٹا ہوا پایا اور الوال پولیس کو اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔