بیروت۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی القاعدہ شاخ آج لبنانی فوجیوں اور پولیس اہل کاروں کے ایک گروپ کو آج رہا کررہی ہے جنہیں اگست 2014ء سے یرغمال بناکر رکھا گیا تھا جو دراصل قطر کے ساتھ ہوئے ایک معاہدہ کا حصہ ہے جس میں لبنان کے ذریعہ القاعدہ کو مطلوب متعدد قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ لبنان کے ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار کے مطابق بیروت نے جن قیدیوں کو حوالے کیا ہے۔ ان میں دولت اسلامیہ گروپ کے قائد ابوبکر البغدادی کی سابقہ بیوی بھی شامل ہے جسے لبنان میں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ شام کی القاعدہ شاخ کو’’ النصرہ فرنٹ‘‘ کہا جاتا ہے، نے 16 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو اسرال مستقر جو شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع ہے، پر رہا کردیا جہاں سے انہیں گزشتہ سال اغوا کیا گیا تھا۔